صفائی کے انتظامات پر شہریوں کا انتظامیہ کو خراج تحسین
یہ سب شہریوں کے تعاون اور ورکرز کی محنت سے ممکن ہوا :ڈپٹی کمشنر نوید احمد
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )عید الاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات اور آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے پر سیاسی سماجی مذہبی اور تاجر تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/ وزیرآباد نوید احمد سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ ایم ڈی امپیریل گروپ لمیٹڈ اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ آپریشن منیجر عامر بشیر اور عدیل سیف چٹھہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ڈی سی گوجرانوالہ و چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نوید احمد نے کہا کہ یہ سب شہریوں کے تعاون اور ورکرز کی محنت سے ممکن ہوا ۔ عید قربان کے تینوں روز بہترین انتظامات پر سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،جماعت اسلامی کے صابر حسین بٹ صدر انجمن تاجران ناصر محمود اللہ والے ،معرف عالم دین قاری احسن ماجدی، کنٹری منیجر مسلم ہینڈز سید ضیا النور،صدر پریس کلب افتخار بٹ،چیئرمین میڈیا کلب کاشف محمود و دیگر نے انتظامی افسر وں ،صفائی ورکرز، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وزیرآباد کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورکرز موسمی سختیوں کی پرواہ کیے بغیر کام میں مصروف رہے ، افسر بھی عید کے تینوں دن فیلڈ میں موجود رہے اور ورکرز کا حوصلہ بڑھاتے رہے ۔