راہوالی:قرض کی رقم واپس لینے گئے ڈرائیور پر باپ بیٹوں کا تشدد

راہوالی:قرض کی رقم واپس لینے  گئے ڈرائیور پر باپ بیٹوں کا تشدد

راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )المنصورہ کینٹ ویو ٹاؤن میں ڈنڈوں سے مسلح 3باپ بیٹوں نے لیا گیا قرض ایک لاکھ روپے واپس مانگنے پر تشدد کرکے ڈرائیور کو شدید زخمی کردیا

اور 30ہزار روپے بھی چھین لئے ۔ ڈی سی کالونی کے رہائشی سکندر خاں کے محمد المعروف طیب ایاز سے دیرینہ تعلقات تھے چند روز قبل ا س نے سکندر خاں سے 1لاکھ روپے ادھار لیے جس کی واپسی کے لیے اپنے ڈرائیور عصمت اﷲ کو بھیجا تو محمد ایاز ، احمد ایاز ، طیب نے اس پر تشدد شروع کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اس کی جیب سے 30ہزار روپے کیش بھی نکال لیا اور موٹر سائیکل توڑ دی ،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں