راہوالی:عامر اختر بٹ کی جانب سے عید ملن پارٹی
عوام نے ووٹ کی طاقت سے کامیابی دی تو اعتماد پر پورا اتروں گا :عامر اختر
راہوالی (نمائندہ دنیا )امیدوار برائے ممبر کینٹ بورڈ گوجرانوالہ وارڈ نمبر3 عامر اختر بٹ کی جانب سے اہل علاقہ کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کااہتمام کیا گیا جس میں ایم پی اے چودھری ناصر چیمہ مہمان خصوصی تھے ، سیاسی سماجی شخصیات غلام محی الدین وڑائچ ، کریم حسن بھنڈر ،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کینٹ بورڈ عمران بیگ ،صدر پی ٹی آئی کینٹ بورڈ ملک فاروق مصطفائی ، استخار احمد ڈانجہ ، احمد رضا چیمہ ، عاصم چیمہ ، شہباز حسین چیمہ ، فیاض احمد چیمہ ، صابر شبیر چیمہ ، ذوالفقار احمد وڑائچ سمیت کثیر تعداد میں وارڈ نمبر 3کے رہائشی شریک تھے ۔ اس موقع پر امیدوار عامر اختر بٹ نے کہا کہ وارڈ نمبر 3 مسائل کا گڑھ بن چکی ہے جن کے حل کیلئے خاطر خواہ توجہ نہ دی گئی ہمیشہ عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں اعتماد کرتے ہوئے عوام نے ووٹ کی طاقت سے کامیابی سے ہمکنار کرایا تو انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤنگا اور وارڈ نمبر 3کے درپیش مسائل کو حل کرکے مثالی بناؤ نگا ۔