ڈسکہ میں 8موٹرسائیکل ، سرکاری سکول سے پنکھے چوری
گلہ شہیداں والہ ،بکرا منڈی ،عوامی روڈ ،شیرے دا کوٹ،مکہ ٹاؤن میں وار داتیں
ڈسکہ،ہیڈ بمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار) سرکل ڈسکہ میں ایک روز میں چوری کی 11 وارداتیں ، 8موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔تھانہ سٹی کے علاقہ گلہ شہیداں والہ سے کاشف کی موٹر سائیکل نمبرSTK-1213،سیزن فور ہوٹل کے باہر بکرا منڈی سے بلال کی موٹر سائیکل نمبر ABP-7027، عوامی روڈ ظفر میموریل سکول کے باہر سے آصف کی چاند گاڑی نمبر CAM-1868، تھانہ صدرکے علاقہ شیرے دا کوٹ مویشی منڈی کے باہر سے عدیل یونس کی موٹر سائیکل نمبرANX6430،مکہ ٹاؤن جیسروالہ سے اعظم کی موٹر سائیکل نمبر BDY-9703، جامکے چیمہ میں گھر کے باہر سے شہباز کی موٹر سائیکل نمبر BRI-16-6843،آڈھا سٹاپ مین بازار سے عابد کی موٹر سائیکل نمبر BNM-18-3568، گھوئینکی میں گھر کے باہر سے مبشر کی موٹر سائیکل نمبر BBY-4355نامعلوم چور چرا کر لے گئے ۔ تھانہ سٹی کے علاقہ پسرور روڈ کا سید اسد مختار موٹر سائیکل اپنی دکان واقع یوسف پلازہ میں کھڑی کر کے گیا تو نامعلوم چور موٹر سائیکل سے اس کا پرس چرا کر لے گئے جس میں 98ہزار رو پے اور2 اے ٹی ایم کارڈ اور ضروری کاغذات تھے ، گوپی پور میں واقع گورنمنٹ ماڈل سکول کے کمروں کے تالے توڑ کر نامعلوم افراد 2 فرشی پنکھے ،8سیلنگ فین چرا کر لے گئے ،جامکے چیمہ کے مجاہد حسین کے گھر کی چھت سے نامعلوم چور لوہے کا گارڈر،2 کڑاہی وزن 14کلو لے گئے ۔