سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کا امام بارگاہ اڈا پسروریاں ، جلوس روٹس کا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے مرکزی امام بارگاہ اڈہ پسروریاں، دربار امام صاحب اور یومِ عاشور کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انتظامی، میونسپل سروسز اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں معائنے کے دوران ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نعیم بشیر، اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو، کوآرڈی نیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، محمد ایوب اوپل ، ظفر عباس سیکرٹری اور مجالس و جلوسوں کے منتظمین بھی موجود تھے ۔