علماباہمی احترام کی روایت زندہ کریں:ڈاکٹر طاہرالقادری

علماباہمی احترام کی روایت زندہ  کریں:ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور(سٹاف رپورٹر )تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر طاہرالقادری نے برطانیہ کے شہر شیفلڈ میں تاریخ ساز سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء علمی اختلاف کے ساتھ باہمی احترام کی روایت زندہ کریں۔

اختلاف کو انتقام کے دائرے میں داخل کرنے سے اُمت تقسیم اور اسلام کے امن و شفقت والے بیانیہ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن دستور اورسیرت مصطفی ؐاس کی عملی شرح ہے ، قرآن مجید کی کامل تفہیم سیرت مصطفی ؐ کو سمجھے اور اپنائے بغیر ناممکن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں