ہر ضلع میں جناح جیسا ٹیچنگ اسپتال قائم کیا جائے ،پاسبان

 ہر ضلع میں جناح جیسا ٹیچنگ اسپتال قائم کیا جائے ،پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ شہر قائد کی آبادی ڈھائی کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے ، مگر سرکاری شعبے میں صحت کی سہولیات آبادی کے تناسب سے انتہائی ناکافی ہیں۔۔۔

کراچی کے لاکھوں شہری علاج معالجے کے لیے چند بڑے اسپتالوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث مریضوں کو طویل انتظار، بستر نہ ملنے اور علاج میں تاخیر جیسے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کراچی کے ساتوں اضلاع میں کم از کم جناح اسپتال کی استعداد اور معیار کا ایک ایک جدید ٹیچنگ اسپتال سرکاری سطح پر قائم کیا جانا چاہیے تاکہ شہریوں کو اپنے علاقوں میں معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، سول اسپتال اور این آئی سی وی ڈی جیسے ادارے پورے شہر کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، جو کسی بھی طور پر ایک متوازن اور منصفانہ صحت کے نظام کی علامت نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں