گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی ملاقات
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پیپلز پارٹی کے رہنماؤں رانا شبیر حیدر مبارک اور محمد علی ترمذی ایڈووکیٹ نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی اور انہیں گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی
اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران رہنماؤں نے پارٹی کو مزید مضبوط بنانے ، تنظیمی سرگرمیوں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق کی ترجمان جماعت رہی ہے اور عوامی خدمت کا سفر آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔