لیسکو ریجن میں روزانہ درجنوں ٹرانسفارمر خراب ہونے لگے

 لیسکو ریجن میں روزانہ درجنوں ٹرانسفارمر خراب ہونے لگے

دن کو طلب 3500میگاواٹ سے متجاوز، ہائی لاسز فیڈرز پر لوڈشیڈنگ:حکام

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو ریجن میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، شدید گرمی میں لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ، شدید گرمی میں اوور لوڈڈ ٹرانسفارمر جلنے کی شکایات میں اضافہ لیسکو ریجن میں روزانہ درجنوں ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات، باغبانپورہ ،شالیمار ،صدر،سمن آباد، گلشن راوی، شاہدرہ ، امامیہ کالونی، بھٹہ چوک، سبزہ زار، واہگہ، باٹا پور ، بیدیاں روڈ،اندرون شہر سمیت دیہی اور سرحدی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، لیسکو کی دن کے اوقات میں بجلی کی طلب 35 سو میگاواٹ سے تجاوز کر گئی، ذرائع کے مطابق لیسکو کو طلب سے زائد بجلی کی فراہم کی جارہی ہے ، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے ٹرپنگ اور تکنیکی خرابیوں میں اضافہ ہوا، ٹرانسفارمر خراب ہو تو کئی گھنٹے تبدیل نہیں ہوتا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انفرادی شکایات کے ازالہ بھی جلد ممکن نہیں ہورہا، لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ہائی لاسز فیڈرز پر شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں