پنجم امتحانات بھی مرکزی نظام کے تحت کرانیکی تیاریاں

 پنجم امتحانات بھی مرکزی نظام کے تحت کرانیکی تیاریاں

گریڈ فائیو سالانہ اسیسمنٹ 2026-27 کے لیے رجسٹریشن شیڈول جاری

لاہور(خبر نگار)پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بعد اب پانچویں جماعت کے سالانہ امتحانات بھی مرکزی نظام کے تحت منعقد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پیکٹا نے گریڈ فائیو سالانہ اسیسمنٹ 2026-27 کے لیے رجسٹریشن شیڈول جاری کر دیا ہے ، جس کے تحت تمام طلبہ کی رجسٹریشن آئی بی ایس سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں پانچویں جماعت کے طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل 25 جون 2026 سے شروع ہوگا جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے ۔تمام سرکاری سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ مدت کے اندر طلبہ کی رجسٹریشن مکمل کی جائے ۔ ہیڈ ٹیچرز طلبہ کا مکمل اور درست ڈیٹا آئی بی ایس سسٹم میں اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں