ڈپٹی کمشنر کا پریس کلب دورہ شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا

 ڈپٹی کمشنر کا پریس کلب دورہ  شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ راشد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران سے ملاقات کی اور۔۔۔

 میڈیا و ضلعی انتظامیہ کے درمیان باہمی روابط، اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ گرین پاکستان شجرکاری مہم کے تحت انہوں نے پریس کلب کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا اور کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہے ۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں باہمی تعاون سے ضلع کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں