میاں چنوں بار کیلئے 35 لاکھ روپے کے چیک کا اجرا

میاں چنوں بار کیلئے 35 لاکھ روپے کے چیک کا اجرا

حکومت وکلا کے ساتھ کھڑی ہے ، ترقیاتی کام جاری رہیں گے :عامر حیات

میاں چنوں (سٹی رپورٹر) کی خصوصی کاوشوں اور دلچسپی کے باعث تحصیل بار میاں چنوں کے لیے ایک مرتبہ پھر 35 لاکھ روپے کا چیک جاری کیا گیا۔ اس موقع پر مہر عامر حیات ہراج نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں مہر عمران نول سابق صدر بار میاں چنوں اور علی زین جنرل سیکرٹری بھی موجود تھے جنہوں نے چیک وصول کیا۔ مہر عامر حیات ہراج نے تحصیل بار میاں چنوں کے وکلا اور عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ وکلا برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی میاں چنوں بار کے لیے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ تاکہ وکلا کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں