وہاڑی میں بہبود فنڈز بورڈ، 376 کیسز کی منظوری
حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح پر خصوصی توجہ دے رہی:خالد جاوید
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ بہبود فنڈز بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر 376 کیسز کی منظوری دی گئی، اجلاس میں تین کیٹیگریز کے کیسز کے لیے مجموعی طور پر 1 کروڑ 68 لاکھ 85 ہزار روپے کی منظوری دی گئی، منظور شدہ کیسز میں ماہانہ گرانٹ کے 21، شادی گرانٹ کے 203 اور کفن و دفن گرانٹ کے 151 کیسز شامل ہیں، ماہانہ گرانٹ کے لیے 4 لاکھ 35 ہزار روپے ، شادی گرانٹ کے لیے 1 کروڑ 12 لاکھ 65 ہزار روپے اور کفن و دفن گرانٹ کے لیے 52 لاکھ 85 ہزار روپے منظور کیے گئے ، ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور بہبود فنڈ کے کیسز قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل سکروٹنی کے بعد منظور کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوامی خدمات اور سرکاری امور کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔