محرم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامات مکمل

 محرم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامات مکمل

ڈپٹی کمشنر حافظ آ باد کی زیر صدارت اجلاس ، تجاوزاتکے خاتمے ،صفائی کا جائزہ

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈ نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا میں محرم الحرام کی سکیورٹی ،ممکنہ سیلاب ، گندم خریداری مہم ، انسداد منشیات ، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ، تجاوزات کے خاتمہ ، صفائی ستھرائی اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ ، پولیس ،ایجو کیشن ،ریسکیو 1122، سول ڈیفنس،ستھر اپنجاب ایجنسی ،ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،ٹریفک پولیس سمیت دیگر محکموں کے ضلعی افسر اجلاس میں شریک تھے ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق امن و امان کا قیام ، اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنا کر عوام کو ریلیف کی فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو یقینی بنایا تمام محکموں کی مشترکہ ذ مہ داری ہے ۔ اس لئے تمام ضلعی افسر وں کا فرض ہے کہ وہ ایک ٹیم کے طور پر کام کر تے ہوئے حکومتی احکامات اور پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ انکاکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران ،امن و امان کے قیام سمیت دیگر تمام ضروری انتظامات کو پیشگی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں