چیئرمین گوجرانوالہ بزنس الائنس احمد اکرام لون کا دورہ لاہور ویمن چیمبر
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ و یمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام اور لائسنس کے اجرا کے بعد چیئرمین گوجرانوالہ بزنس الائنس احمد اکرام لون اور چیئرمین گفٹ یونیورسٹی محمد انور ڈار نے لاہور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ،
لاہور ویمن چیمبر کی فا ئونڈر ڈاکٹر شہلا ، صدر چیمبر فلاحت عمران اور ایگزیکٹو ممبران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران لاہور ویمن چیمبر کی قیادت نے گوجرانوالہ ویمن چیمبر کے قیام کو تاریخی اور سنہری اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خواتین کو کاروباری میدان میں آگے بڑھنے ، صلاحیتوں کے اظہار اور معاشی خودمختاری حاصل کرنے کے نئے مواقع میسر آئیں گے ۔