پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد کے 3سینئر ڈاکٹر ریٹائرڈ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد کے 3 سینئر ڈاکٹر ریٹائرڈ ہوگئے جن میں سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار، چیف اینستھیزیا ڈاکٹر اویس عالم قریشی اور ڈاکٹر آصف محمود شامل ہیں۔
اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ اور ساتھیوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر بندیشہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیصل رشید، پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشف بلال، ڈاکٹر نعیم اختر، ڈاکٹر محمد زبیر ،سابق ایم ایس ڈاکٹر قاضی غلام مرتضیٰ ، قمر خان بھی موجود تھے ۔