احمد نگر چٹھہ:محلہ اسلام آباد میں نالیوں کا پانی گھروں میں داخل
احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )محلہ اسلام آباد میں نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا درجنوں گھروں میں پانی داخل ہو گیا ۔
احمد نگر چٹھہ محلہ اسلام آباد جو 4سو گھروں پر مشتمل ہے نکاسی آب کا نظام بوسیدہ ہو نے پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جسکی وجہ سے گٹروں اور نالیوں کا پانی گلیوں داخل ہو جاتا ہے ۔ متاثرین کے مطابق جلد کی بیماریوں اور تعفن کی وجہ سے سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے ۔