ہمسایوں کے گھر سے 25تولے زیورات چرانے والی گرفتار

ہمسایوں کے گھر سے 25تولے زیورات چرانے والی گرفتار

لدھیوالہ میں سرفراز اور اہلیہ کی غیر موجودگی میں واردات ، جیولرز کی گرفتاری کا امکان

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )لدھیوالہ کے محلہ باہر والا ٹھٹھہ میں شہری کے گھر ا یک کروڑ کے طلائی زیورات اور نقدی چوری، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ سٹی کے محلہ باہر والا ٹھٹھہ کے رہائشی سرفراز احمد اور اسکی اہلیہ ڈیوٹی پر گئے ہوئے تھے کہ ہمسائی نے چھت کے ذریعے گھر میں داخل ہو کر سیف الماری کے تالے توڑ کر ایک کروڑ روپے کے 25تولے طلائی زیورات اور 15لاکھ روپے چوری کر لئے ، چوری کے زیورات خریدنے والے جیولرز کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں