حضرت عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت یکم محرم کو منایا جائیگا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں خلیفہ دوم مراد رسول سیدنا عمر فاروق کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جاء گا
،ہیلی کاپٹر حادثے میں گوجرانوالہ کے کرنل امجد لطیف سمیت قیمتی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے ،دفاع وطن میں قربانیاں دینے والے اہلکار قوم کے ہیرو ہیں،پاکستان کی سلامتی ،تحفظ و دفاع کیلئے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔