عاطف ربانی گوجرانوالہ سمال چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب

عاطف ربانی گوجرانوالہ سمال  چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ سمال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کا پہلا تعارفی و مشاورتی اجلاس، عاطف ربانی کو پہلا صدر‘دستگیر بٹ کو سینئر نائب صدراورعثمان یوسف کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا،

اس موقع پر ون یونٹی گروپ کے سینئر رہنما اخلاق احمد بٹ نے گوجرانوالہ سمال چیمبر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے تاجروں، کاروباری افراد اور ایس ایم ای سیکٹر کیلئے ایک اہم پیشرفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمال چیمبر کے قیام سے چھوٹے تاجروں کو ایک مؤثر پلیٹ فارم میسر آئیگا جہاں ان کے مسائل کو منظم انداز میں اجاگر کیا جا سکے گا اور متعلقہ حکومتی اداروں تک ان کی آواز پہنچائی جا سکے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں