ہیڈبمبانوالہ:والد ہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 3بہنیں گھر سے چلی گئیں ،اغوا کاخدشہ
ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ گھر سے نکلنے والی 3 جوان بہنوں کو اغوا کر لیا گیا ۔
برکت ٹاؤن کے قیصرالحسن کی بیوی نے کسی وجہ سے ڈانٹا تو 3بیٹیاں بعمر20سال، 17سال اور15سال گھر سے ضروری سامان ، کپڑے اور 4سے 5لاکھ روپے لے کر چلی گئیں ، سٹی پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔