تتلے عالی :ملاوٹ شدہ اشیا خورونوش کی فروخت میں اضافہ

تتلے عالی :ملاوٹ شدہ اشیا خورونوش کی فروخت میں اضافہ

دودھ،دہی،دیسی گھی،کریم میں کیمیکلز، مٹھائیوں میں غیر معیاری رنگ استعمال

تتلے عالی(نامہ نگار)ملاوٹ شدہ اشیا خورونوش کی تیاری اور فروخت بڑھ گئی۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائیاں محدود ہونے کی وجہ سے تتلے عالی ا ور نواحی علاقوں میں غیر معیاری،ملاوٹ شدہ اشیاکی فروخت میں اضافہ ہوگیا ، دودھ،دہی،دیسی گھی،کریم میں کیمیکلز، مٹھائیوں میں فوڈز کلرز کے بجائے غیر معیاری رنگ،بیکری سامان کیک رس،فروٹ کیک ،بسکٹوں میں خراب انڈے ، سموسہ،پکوڑا،قیمہ،آلو کی ٹکیاں چربی سے تیار آئل میں بنائی جا رہی ہیں جبکہ تتلے عالی میں پانی ملا گوشت،غیر معیاری کالی مرچ،چائے ،سرخ مرچ پسی ہوئی،دھنیا پسا ہوا،ہلدی ودیگرمصالحہ جات،گڑ،شکر ودیگر اشیا بھی مضر صحت فروخت ہو رہی ہے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں محدود ہونے سے اس غیر قانونی دھندہ میں دن بدن اضافہ متعلقہ اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں