آ ندھی کے بعد گھنٹوں بجلی بند گھروں اور مساجد میں پانی ختم
احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )تیز آندھی کے با عث گھنٹوں بجلی بند رہی ، گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہو گیا ۔
آدھ گھنٹہ آندھی کے بعد بجلی 7گھنٹے غائب رہی ، رات 12بجے بند ہونے والی بجلی صبح 7 بجے آئی جبکہ شدید گرمی کے موسم میں شہری ساری رات گھروں اور چھتوں پر چکر لگاتے رہے ۔مقامی افراد کے مطابق گرڈ سٹیشن فون کرنے پر متعدد بار یہی کہا جاتا رہا ،آپکے علاقے کا عملہ فون نہیں اٹھا رہا، احمد نگر سب ڈویژن کا عملہ گرین سگنل دے گا تب ہی بجلی بحال کی جائیگی ۔