محرم میں فول پروف سکیو رٹی انتظامات کرینگے :جواد پیرزادہ

محرم میں فول پروف سکیو رٹی انتظامات کرینگے :جواد پیرزادہ

اے سی کا ارکان امن کمیٹی ‘ ایس ایچ او کیساتھ علی پور چٹھہ میں جلوس روٹس کا معائنہ

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر جواد پیرزادہ نے امن کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ علی پورچٹھہ اور رسولنگر میں محرم الحرام کے جلوس روٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ، اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسر اور ایس ایچ او تھانہ علی پورچٹھہ مجاہد عباس بھی موجود تھے ۔ دورے کے دوران صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس، سکیورٹی انتظامات، جلوس کے راستوں کی حالت، تجاوزات کے خاتمے ، نکاسی آب اور دیگر ضروری سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اداروں کے افسر وں کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جواد حسین پیرزادہ نے امام بارگاہوں کی انتظامیہ اور امن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل اور تجاویز بھی سنیں۔ اس موقع پر ایس ایچ او مجاہد عباس نے سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے جامع سکیورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں، جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے پولیس نفری تعینات ہوگی جبکہ حساس مقامات کی خصوصی نگرانی بھی کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں