پھالیہ:بھائی کے قتل کا ملزم گرفتار ، آلہ قتل بھی برآ مد

پھالیہ:بھائی کے قتل کا  ملزم گرفتار ، آلہ قتل بھی برآ مد

پھالیہ (نامہ نگار)ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان کی ہدایت پر تھانہ قادرآباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھائی کے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ نمبر 204/26 تھانہ قادرآباد میں اندراج کے بعد ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید تفتیشی طریقہ کار اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں