سمبڑیال :گولی لگنے سے نوجوان زخمی
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہو گیا ۔ محلہ شیخاں کا رہائشی قاسم رضا اپنے کارخانہ میں موجود تھا کہ باہر گلی میں لڑائی جھگڑے کا شور تھا۔۔۔
شور سن کر قاسم رضا کارخانہ سے باہر آیا تو رمضان نامی لڑکا سائیں لوک لڑکے کو چھیڑ رہا تھا میں نے منع کیا تو اس نے گالی گلوچ شروع کردی اوردو مزید لڑکے فون کر کے بلوالیے قاسم رضا سے گتھم گھتا ہوگئے دوران لڑائی جھگڑا فائرنگ سے قاسم رضا شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔