سیالکوٹ:مختلف علاقوں میں متعدد دکانیں اور ہوٹل سیل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر پیرا فورس نے ظفر وال روڈ اور بابے بیر ی کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں اور ہوٹل سیل کر دئیے۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ سیل شدہ گولڈن بریانی اور گجر تکہ شاپ کے مالکان نے سرکاری احکامات اور پیرا ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ کاروبار شروع کر دیا ۔ انچارج پیرا فورس سیالکوٹ روباب سعید نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مالکان کیخلاف پیرا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی۔ملزموں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ،فاضل مجسٹریٹ سدرہ انیق چودھری نے ملزموں کو 14یوم کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔