ڈسکہ :محکمہ لائیو سٹاک میں انٹر نیزکی بھرتی کیلئے امیدواروں کے انٹرویو
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )اے ڈی سی جی سیالکوٹ نعمان بشیر نے محکمہ لائیو سٹاک میں انٹر نیزکی بھرتی کیلئے اُمیدواروں سے انٹرویو لئے۔۔۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر عباس بھی موجود تھے انٹرویو کے دوران امیدواروں کی تعلیمی قابلیت ،پیشہ ورانہ استعداد اور شعبہ لائیو سٹاک سے متعلق معلومات کاجائزہ لیا گیا اس موقع پر نعمان بشیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام بھرتی مراحل مکمل شفافیت میرٹ اور انصاف کے تحت انجام دئیے جارہے ہیں تاکہ اہل اور باصلاحیت نوجوانوں کواپنی صلاحیتوں کے اظہار کے یکساں مواقع فراہم کیے جاسکیں ۔