وزیرآباد:بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد احمد نگر روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار معمر شہری جاں بحق ہو گیا۔
وزیرآباد کے علاقہ احمد نگر روڈ بھروکے چیمہ قینچی کے قریب تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے معمر شہری جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے شہری کی عمر 65سال کے قریب ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش سول ہسپتال منتقل کر دی اور ورثا کی تلاش شروع کر دی۔