بیوہ خاتون کی بیٹی سے مبینہ زیادتی، 3افراد کیخلاف مقدمہ

 بیوہ خاتون کی بیٹی سے مبینہ  زیادتی، 3افراد کیخلاف مقدمہ

پیرمحل (نمائندہ دنیا) تین افراد نے بیوہ خاتون کی بیٹی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایاگیاہے کہ چک نمبر 744 گ ب میں محمد ارسلان ارشد سمیت تین افراد نے بیوہ خاتون ع بی بی کی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 پولیس نے زیر دفعہ 376 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔اسی طرح لڑائی کے واقعے میں دو خواتین پر تشدد کے بھی مقدمات درج کیے گئے ۔ چک نمبر 755 گ ب میں شہباز وغیرہ نے نجمہ بی بی اور ام فرحانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے زیر دفعہ 354/337 ایف 1 ایل 2 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں