ڈی پی او گجرات کا مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

 ڈی پی او گجرات کا مختلف چیک پوسٹوں  کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

گجرات (نامہ نگار )ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے رحمن پور، اعوان شریف، چڑیاولہ اور گوٹریالہ میں قائم پولیس چیک پوسٹس کا دورہ کیا۔

دورانِ وزٹ ڈی پی او گجرات نے چیک پوسٹس پر تعینات افسر وں و اہلکاروں کی حاضری، سکیورٹی انتظامات، ناکہ بندی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ، الرٹ رہنے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او گجرات نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ گجرات پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ضلع بھر میں قائم تمام چیک پوسٹس پر سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں