مضر صحت آ ئس کریم اور مشروبات بیماریوں کا با عث

مضر صحت آ ئس کریم اور مشروبات بیماریوں کا با عث

جامکے چٹھہ ، رسول نگر،ساروکی چیمہ، ورپال چٹھہ،کلاسکے میں فروخت

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )گرمی کی شدت میں اضافہ، ناقص آئس کریم اور مشروبات بیماریوں کا سبب بننے لگے ۔ جامکے چٹھہ،علی پورچٹھہ،شہررسول نگر،ساروکی چیمہ،احمدنگرچٹھہ،ورپال چٹھہ، کلا سکے اورگردونواح میں موجود چھوٹے بڑے دیہات میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی غیر معیاری اور ناقص میٹریل سے تیار کی جانے والی آئس کریم، برف والے گولے اور قلفہ والے فالودہ،ربڑی دودھ اورباداموں والی سردائی اوراملی آلو بخارا،گنے کارس،شربت آفریدی کے نام پر مشروبات کی فروخت میں تیزی آ گئی ، جس کے باعث بچوں سمیت نوجوانوں میں نزلہ، زکام، بخار اور گلے کی خرابی جیسے امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔

شہریوں کے مطابق مختلف گلی محلوں اور بازاروں اورمین روڈوں میں کھلے عام فروخت ہونے والی یہ اشیا حفظانِ صحت کے اصولوں کے برعکس تیار کی جا رہی ہیں۔ اکثر دکاندار غیر معیاری رنگ، مضر صحت فلیورز اور آلودہ پانی کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ برف بھی آلودہ پانی سے تیار کی جاتی ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ناقص اور آلودہ اشیا کے استعمال سے بچوں کا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے ، جس کے باعث وہ جلد موسمی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں ،شہریوں کو چاہیے کہ وہ غیر معیاری اور کھلے عام فروخت ہونے والی اشیا کے استعمال سے گریز کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں