پسرور کے مین بازاروں میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار

 پسرور کے مین بازاروں میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار

بھکاری نہ صرف سماجی مسئلہ ہیں بلکہ سکیورٹی کے حوالے سے بھی خطرہ ہیں:شہری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پسرور سٹی کے معروف چوراہوں اور مین بازاروں میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار۔تفصیلات کے مطابق پسرور شہر کے معروف چوک چوراہوں، مین مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں پیشہ ور گداگروں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ۔دور دراز علاقوں سے آنے والے بھکاری مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد دن بھر شہریوں اور تاجروں کو پریشان کرتی نظر آتی ہے ۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف سماجی مسئلہ ہیں بلکہ سکیورٹی کے حوالے سے بھی خطرہ بن سکتے ہیں، کیونکہ ان میں بعض افراد کی شناخت اور پس منظر کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہوتا۔ شہریوں کی جانب سے پسرور انتظامیہ، پولیس اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو اس مسئلے سے نجات مل سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں