دوپٹہ پہیے میں آ گیا ، موٹر سائیکل سوار میاں بیوی گر کر شدید زخمی
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)موٹر سائیکل پر سفر کرتے لٹکتا دوپٹہ خاتون کیلئے پھندہ بن گیا ،میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کا عبدالحفیظ اپنی اہلیہ ناصرہ کے ساتھ گوجرانوالہ سے اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ سبزی منڈی کے قریب خاتون کا لٹکتا دوپٹہ موٹر سائیکل کے ویل میں پھنس گیا جس سے وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئے مقامی لوگوں نے دوپٹہ کاٹ کر خاتون کی جان بچائی۔ اور دونوں زخمی میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔