دوران گشت کا نسٹیبل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا

دوران گشت کا نسٹیبل حرکت قلب  بند ہونے سے انتقال کر گیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں تعینات کانسٹیبل اشفاق دورانِ ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل اشفاق معمول کے مطابق گشت پر مامور تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے پر گر پڑا جسے فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کر دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسر اور اہلکار ہسپتال پہنچ گئے ،کانسٹیبل اشفاق کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں