پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی نئی رجیم آج حلف اٹھائے گی

پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی  نئی رجیم آج حلف اٹھائے گی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے انتخابات مکمل ،نئی رجیم آج صوبائی دارالحکومت میں حلف اٹھائے گی پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی ایڈوائزری کونسل کے سربراہ محمد یاسین رامے کی نگرانی میں تنظیم کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے ۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے محمد بشارت کو مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا، گجرات ڈویژن سے ثاقب حیات رانجھا ، ساہیوال سے شبیر احمد، بہاولپور سے وقار احمد سندھو سینئر نائب صدور، فیصل آباد سے نوید اقبال، راولپنڈی سے یاسر شہزاد اور ڈیرہ غازی خان سے ملک صدیق نائب صدور منتخب ہوئے ۔ گوجرانوالہ سے شہزاد حکیم چودھری سیکرٹری جنرل، لاہور سے محمد زبیر امین ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، سرگودھا سے محمد حفیظ فنانس سیکرٹری جبکہ ملتان سے رابعہ عابد سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں