عزاداروں ، لائسنس ہولڈرز کی جانب سے صفائی انتظامات پر اظہار تشکر
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوم عاشور کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر عزادار امام حسینؓ اور ماتمی جلوسوں کے سرپرست لائسنس ہولڈروں نے ستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ورکرز کی جانب سے ماتمی جلوسوں کے دوران صفائی کا عمل جاری رہا۔
لائسنس ہولڈرز ،متولیان اور عزادار وں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ، ایم ڈی امپیریل گروپ اخلاق حیدر چٹھہ،فوکل پرسن سید عقیدت محسن بخاری، وزیرآباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشن منیجرعامر بشیر آپریشن ہیڈ عدیل سیف چٹھہ داؤد چٹھہ اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔