حافظ آباد:اہلخانہ کی غیر موجود گی میں اے سی کاآئوٹر ، سولر پینل چوری
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )نامعلوم چور شہری کے گھر سے غیر موجودگی کے دوران قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔
محلہ بہاولپور شرقی گلی نمبر 2، کسوکی روڈ، حافظ آباد کے رہائشی علی حیدر نے بتایا کہ وہ چند روز کیلئے اپنے رشتہ داروں کے پاس شہر سے باہر گیا ہوا تھا۔ واپسی پر گھر پہنچا تو دیکھا کہ گھر سے ا یئر کنڈیشنر کا آؤٹ ڈور یونٹ اور ایک سولر پینل چوری ہو چکے تھے ۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ ملزم کو حراست میں لینے کے باوجود تاحال اس کیخلاف مؤثر قانونی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا۔