نوشہرہ ورکاں :فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ بگا الیون نے جیت لیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )دوسرا سالانہ رانا شہروز فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ بگا الیون نے جیت لیا جبکہ اجنیانوالہ کرکٹ کلب رنر اپ رہی۔
بگا گاؤں میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں گوجرانوالہ، حافظ آباد اور شیخوپورہ کی 32 ٹیموں نے شرکت کی، فائنل کے مہمانان خصوصی چودھری اسلم کونسلر ، فیصل ہنجرا، مرزا عاشق، مرزا منور اور رانا آصف نے ونر ٹیم کے کپتان رانا دانش کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کے کپتان عمران گجر کو ٹرافی اور 50ہزار روپے انعام دیا۔