موترہ:2افراد نے اینٹیں مارکر نوجوان کو قتل کر دیا

 موترہ:2افراد نے اینٹیں مارکر نوجوان کو قتل کر دیا

مالک نے علی رضا کی گردن پر اینٹ دے ماری ، ہسپتال میں دم توڑ گیا

موترہ(نامہ نگار )دو افراد نے اینٹوں کے وار کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹ چڈو کے عثمان نے پولیس کودرخواست دی کہ اس کے تایازاد بھائی علی رضا کا ملزموں عنصر اورمالک کیساتھ جھگڑا ہوا ،ملزم مالک نے اینٹ کا وار علی رضا کی گردن پر کیا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا جس کو طبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پرا سکی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفر کردیاگیا جہاں وہ دم توڑگیا، پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں