سرمایہ کاروں کا وفد جلد خیبر پختونخوا کا دورہ کر یگا :شفقت محمود

سرمایہ کاروں کا وفد جلد خیبر پختونخوا کا دورہ کر یگا :شفقت محمود

زراعت، معدنیات، توانائی، سیاحت، صحت، تعلیم، آئی ٹی، ہاؤسنگ میں وسیع مواقع

گجرات(سٹی رپورٹر )صدرپاکستان انویسٹر فورم شفقت محمود دھول نے کہا ہے کہ حال ہی میں ہماری ایک ورچوئل میٹنگ خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اور تجارت کے ساتھ ہوئی جس میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے سرمایہ کاروں کاروباری شخصیات اور قونصل خانے کے نمائندوں نے شرکت کی ،میٹنگ کے دوران BOIT کی جانب سے جامع پریزنٹیشن دی گئی جس میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں زراعت معدنیات توانائی سیاحت صحت تعلیم آئی ٹی ہاؤسنگ انفراسٹرکچر اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔حکومتِ خیبر پختونخوا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جو بھی سرمایہ کار کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں انہیں ون ونڈو آپریشن ضروری اجازت ناموں زمین کی فراہمی ٹیکس مراعات اور ادارہ جاتی معاونت سمیت ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔اسی سلسلے میں پاکستان انویسٹرز فورم کا ایک وفد جلد BOIT سے ملاقات اور مختلف سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان کا دورہ کریگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں