مالی سال کے 2دن باقی،ڈویژن میں ٹیکس ایمر جنسی نافذ

مالی سال کے 2دن باقی،ڈویژن میں ٹیکس ایمر جنسی نافذ

نیشنل بینکوں کی مخصوص برانچز اور ایف بی آر کے دفاتر رات تک کھلے رہیں گے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)رواں مالی سال ختم ہونے میں دو دن باقی،ایف بی آر نے گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ایف بی آر اربوں روپے کاٹیکس جمع کرنے کیلئے ٹیکس ایمرجنسی نافذکردی، ٹیکس وصولی کیلئے نیشنل بینکوں کی مخصوص برانچز اور ایف بی آر کے دفاتر رات تک کھلے رکھے جائیں گے جبکہ ڈویژن بھر میں نادہندگان کے سینکڑوں بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرکے سے بھاری رقوم نکلوانے کا عمل شروع ہوچکا ،ٹیکس ایمرجنسی 30 جون آخری روزتک رہے گی، اس سلسلے میں افسر وں و اہلکار وں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اور ٹیکس گزاروں و اداروں کی سہولت کیلئے دفاتر میں سپیشل کاؤنٹرز بناد ئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع کے بلدیاتی اداروں، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ہائی وے ، صوبائی محکمہ روڈز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،جی ڈی اے ، محکمہ لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشنوں، ضلع کونسلوں، واسا، گیپکو، سوئی گیس، محکمہ بلڈنگز وغیرہ کے ذمے کروڑوں روپے کا ٹیکس ہے جومالی سال کے آخری روز جمع کر ایاجائیگا سرکاری اداروں میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر سیلزٹیکس،انکم ٹیکس،دہولڈنگ ٹیکس نافذ ہے جو ٹھیکے داروں کو ادا کئے جانے والے بلوں میں سے وصول کیاجائے گا،اس کے علاوہ اشیا کی خریداری پر بھی ٹیکس ادا کرنا لازمی ہے جس کی ادائیگی 30 جون تک کرنا لازم ہے ورنہ ایف بی آر ایکٹ کے تحت متعلقہ کے سربراہ اور چیف اکاؤنٹس آفیسر کو جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں