اٹک پٹرول سٹیشن کو بھا ری جرمانہ
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے کنجاہ میں واقع اٹک پٹرول سٹیشن کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران حفاظتی اقدامات، فائر سیفٹی اور دیگر لازمی ایس او پیز پر عملدرآمد میں سنگین کوتاہیاں پائی گئیں۔حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہونے پر پٹرول سٹیشن انتظامیہ پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ تمام حفاظتی اقدامات مکمل کئے جائیں۔