تتلے عالی:بیٹوں سے ملکر بھا ئی اور بھتیجوں پر تشدد

تتلے عالی:بیٹوں سے ملکر  بھا ئی اور بھتیجوں پر تشدد

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں ایک شخص نے بیٹوں سے مل کر بھائی بھتیجوں کو تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ نواحی گاؤں میر مسوانی کے رہائشی افراہیم ایوب اوربھائی اسمعیل کی وراثت کی تقسیم ہو چکی ہے۔۔۔

 اب لیکن اسمعیل حویلی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ،اسمعیل اور اس کے بیٹوں تعظیم،عظیم ،نعیم نے نا معلوم افراد سے مل کر حویلی اور گھر کی طرف جانے والے سرکاری راستہ پر دیوار بنا دی راستہ بند کر دیا،منع کرنے پر افراہیم کو تشدد کا نشانہ بنایا چھڑانے کیلئے آنے والے افراہیم کے دونوں بیٹوں مبشر اور عنصر پر بھی تشدد کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں