راہوالی :بڑے نے چھوٹے بھائی کے 16تولے زیورات خورد برد کر لئے
راہوالی (نمائندہ دنیا )بڑا بھائی چھوٹے بھائی کا امانتاً رکھا لاکھوں روپے کے 16 تولے طلائی زیورات ہڑپ کرگیا۔
علامہ اقبال ٹاؤن راہوالی کے رہائشی ندیم عمر قریشی نے بڑے بھائی شاہد عمر پر اعتماد کرتے ہوئے طلائی چوڑیاں ہار سیٹ وغیرہ بطور امانتاً پلاٹ خریداری کے لیے دیا ، شاہد عمر پلاٹ لے کر نہ دے سکا ، کچھ عرصہ بعد زیورات کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انکاری ہوگیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔