سابق چیئرمین بلدیہ ڈسکہ چودھری ارشد علی انتقال کر گئے

 سابق چیئرمین بلدیہ ڈسکہ  چودھری ارشد علی انتقال کر گئے

ڈسکہ(نمائندہ دنیا)سابق چیئرمین بلدیہ ڈسکہ چودھری ارشد انتقال کر گئے ۔

سابق اراکین صوبائی اسمبلی چودھری صداقت اور چودھری ممتاز ، سابق کونسلر چودھری سجاد ،سابق ناظم چودھری عابد ، چودھری شوکت اور چودھری اعجاز کے بھائی چودھری ارشد کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں منڈیکی گورائیہ تحصیل ڈسکہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں