مبارک کالونی میں کل فری میڈیکل کیمپ لگایاجائیگا
حافظ آباد(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)چٹھہ گلوبل فیملی کے زیرِ اہتمام، امجد پرویز چٹھہ، افتخار چٹھہ اور شہزاد چٹھہ کی زیرِ قیادت مبارک کالونی کسوکی روڈ حافظ آباد میں ڈیرہ امجد پرویز چٹھہ پر کل بروزہفتہ صبح 10 سے دوپہر 3 بجے تک فری میڈیکل کیمپ لگایاجائے گا۔
ڈاکٹر نبی احمد چٹھہ کی زیرِ نگرانی مختلف امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم ہر مرض کا مفت معائنہ کرے گی، مریضوں کو مفت ادویات اور بنیادی بلڈ ٹیسٹ کی سہولیا ت بھی فراہم کی جائینگی۔