عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایاجائیگا:ایم ڈی واسا

 عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ  یقینی بنایاجائیگا:ایم ڈی واسا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایم ڈی واسا وزیرآباد علی حسنین مغل نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سیوریج بلوں سے متعلق عوام کی تمام جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا ا

ور کسی بھی صارف کو بلاجواز پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ جن علاقوں میں مکانات کا پانی ڈائریکٹ جوہڑوں یا پلکھو میں جا رہا ہے ان سے بل وصول نہیں کیا جائے گا ایسے صارفین فوری طور پر مقامی واسا دفتر سے رجوع کریں۔ شہری شکایات واسا کی ہیلپ لائن 1334 یا واٹس ایپ نمبر 0111334۔0325پر بھی درج کرا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاگلی گوروکوٹھا سے مثمن برج تک موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کیلئے وہ خود بھی موقع کا دورہ کرینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں