زکوٰۃ وعشرکمیٹیاں غیرفعال ہونے سے مستحقین رُل گئے

زکوٰۃ وعشرکمیٹیاں غیرفعال ہونے سے مستحقین رُل گئے

مستحقین پنجاب حکومت سے زکوٰۃ کی مدمیں ملنے والی مالی امدادسے محروم

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)زکوٰۃ وعشرکمیٹیاں غیرفعال ہونے سے مستحقین رُل گئے ۔ضلع گجرات میں حکومت کی تبدیلی کے بعد زکوٰۃ وعشرکمیٹیاں توڑ کر ایڈمنسٹریٹر لگادیئے گئے تھے ،جسکے بعد مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوسال گزرنے کے باوجودتاحال زکوٰۃ کمیٹیوں کو فعال نہیں کیاگیا،جس سے مستحقین پنجاب حکومت سے زکوٰۃ کی مدمیں ملنے والی مالی امدادسے محروم ہوچکے ہیں اور اگر کسی مستحق شخص کو چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی کی تصدیق کی ضرورت پڑجائے تو پتہ ہی نہیں چلتاکہ ایڈمنسٹریٹر کون ہے ،مستحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع گجرات میں زکوٰۃ کمیٹیوں کانظام فعال کیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں