نہر اپر جہلم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)کھاریاں کے گاؤں بھاؤ گھسیٹ پور کے قریب نہر اپر جہلم میں ڈوبنے والے 15 سالہ نوجوان سلمان کی لاش تین روز بعد مل گئی
جو پانی میں تیر رہی تھی،مقامی لوگوں نے اطلاع دی ۔ لاش کی تلاش کیلئے تین روز سرچ آپریشن جاری رہا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔